osteoporosis(ہڈیوں کی بیماری)کے مسئلے سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔اوراس کی کثافت کم ہوجاتا ہے۔اسکی وجہ سے جسم کا ڈھانچہ کمزور ہوجاتا ہے۔ہندوستان میں اٹھ میں سے ایک مرد اور تین میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہے۔اتنا ہی نہیں اس مسئلہ سے ہندوستان دنیا
میں سب سے ذیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہے۔اوسٹیویوروس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی ،ہپ اور کلائی کے جوڑوں میں فیکچر ہونے کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ 50سال سے ذیادہ عمر والوں کیلئے یہ بیماری لعنت ہے۔کیونکہ اس عمر میں ہڈیاں آسانی سے ٹوٹنے والی ہوجاتی ہے۔اور نقصان کا پتہ تبھی چلتا ہے جب مریض کو آسانی سے فیچکر ہونے لگتا ہے۔